اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Second Phase of Budget Session بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کارروائی پیر سے شروع ہوگی - بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کارروائی پیر سے

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر یعنی 13 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا-راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے پورے امکانات ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 12, 2023, 4:40 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کارروائی پیر سے شروع ہوگی جس میں زیر التواء بلوں کو منظور کیا جائے گا۔ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا اور اس دوران کل 17 نشستیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 35 بل منظور ہونے ہیں جن میں سے 26 راجیہ سبھا میں اور نو لوک سبھا میں زیر التوا ہیں۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہواتھا۔ سیشن کا پہلا مرحلہ 13 فروری تک جاری رہا اور اس دوران کل 10 میٹنگیں ہوئیں۔ سیشن کے پہلے مرحلے میں صدر کے خطاب پر اظہار تشکر اور مرکزی بجٹ 2023-24 پر بحث کی گئی تھی۔ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کے ایک ماہ کے وقفے کے دوران حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تکراربڑھی ہے۔ اپوزیشن کے تیور کو دیکھتے ہوئے ایوان کے ہنگامہ خیزرہنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعت حکومت پر حملے کی تیاری میں ہے اور حکومت بھی ان کے ہرسوال کا جواب دینے کی تیاری کرچکی ہے۔ راجیہ سبھا کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں تمام جماعتوں سے تعاون کی اپیل کے لئے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے اتوار کو کل جماعتی میٹنگ بھی بلائی ہے۔

بہرحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بیرون ملک میں ملک کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے، جس سے کانگریس اور بی جے پی میں تلخی بڑھی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو شراب گھوٹالہ میں جیل بھیجنے کی کارروائی، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر لالو پرساد یادوکے اہل خانہ کے ارکان سے زمین کے بدلے ریلوے میں نوکری دینے سے متعلق گھوٹالے اورتلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کویتا سے دہلی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سےپوچھ گچھ جیسے کئی امور پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر پارلیمنٹ کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details