نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے پیر کو دہلی میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق 2022 یوپی اسمبلی اور 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے دونوں کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرشانت کشور 6 جن پتھ پر واقع شرد پوار کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ وہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کل نیشنل فورم کا اجلاس شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہی ہوگا جس میں یشونت سنہا اور ڈی راجہ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ قومی پلیٹ فارم کا آغاز یشونت سنہا نے بی جے پی چھوڑنے کے بعد کیا تھا۔