اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ حملے کے دو سال مکمل

پلوامہ خودکش حملے کی دوسری برسی کے موقع پر ملک بھر میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ دو سال قبل 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں ملک نے 40 فوجیوں کو کھودیا تھا۔

پلوامہ حملے کی برسی: سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو یاد کیا گیا
پلوامہ حملے کی برسی: سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو یاد کیا گیا

By

Published : Feb 14, 2021, 7:48 AM IST

Updated : Feb 14, 2021, 12:31 PM IST

ملک بھر میں دو سال قبل 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں ہوئے خودکش حملے کی دوسری برسی کے موقع پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کیا جارہا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ حملے کے دو سال مکمل

واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی دوسری برسی: سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو یاد کیا گیا

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ اس حملے کے تین ماہ بعد ہی بھارت میں عام انتخابات ہونے والے تھے اور حکمران سیاسی جماعت بی جے پی نے اس حملے کے علاوہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور علاحدگی پسندی کی کمر توڑنے کے معاملوں کو انتخابات کا موضوع بنایا تھا۔

حزب اختلاف جماعتوں اور عوامی حلقوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کو انتخابات جیتنے کے لیے استعمال کیا۔ تاہم انتخابات میں بی جے پی پھر سے کامیاب ہوگئی اور ان کی نشستوں میں 2014 کے انتخابات کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستوں کا اضافہ بھی ہوگیا تھا۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی دوسری برسی: سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو یاد کیا گیا

بعد ازاں اس سال ایک سینیر صحافی اور بی جے پی کے مختلف قائدین کے درمیان کی گئی وہاٹس اپ چیٹ کی تفصیلات پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا اور فرقہ پرست پارٹی نے سیاسی مفاد کے لیے اپنے ہی فوجیوں کو جان بوجھ کر موت کے منہ میں دھکیلا تھا۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 12:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details