ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہوئے تصادم میں 5 فوجی افسر ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں اضلاع کے سرحدی علاقہ کو فوج نے اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
راجوری کے بھنگائی علاقہ میں سرچ آپریشن جاری - Search operation continues
گزشتہ روز ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز و عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد ضلع راجوری و ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔
راجوری کے بھنگائی علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
رات بھر یہ سرچ آپریشن جاری رہا۔ دونوں اضلاع کی فوج نے اس پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے گولی باری ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں پونچھ اور راجوری کے سرحدی گاؤں بھنگائی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Last Updated : Oct 12, 2021, 12:08 PM IST