اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Two Soldiers Missing: اروناچل سے دو فوجی دو ہفتوں سے لاپتہ - اروناچل پردیش کی خبر

اروناچل پردیش میں چین کی سرحد کے ساتھ ایک چوکی پر تعینات دو فوجی دو ہفتوں سے زائد عرصے سے لاپتہ ہیں۔ فوج ان کی تلاش کے لیے آپریشن چلا رہی ہے۔ رودرپریاگ کے رہائشی بھارتی فوجی جوان ہریندر نیگی کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے جوان پرکاش سنگھ رانا کے لاپتہ ہونے کی خبر آئی تھی۔ دونوں رودرپریاگ ضلع کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ Two Soldiers Missing For Two Weeks In Arunachal

اروناچل سے دو فوجی دو ہفتوں سے لاپتہ
اروناچل سے دو فوجی دو ہفتوں سے لاپتہ

By

Published : Jun 12, 2022, 9:36 PM IST

بھارتی فوج کے 2 جوان 28 مئی سے اروناچل پردیش کی سرحد سے لاپتہ ہیں۔ ابھی تک ان دونوں فوجیوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ تاہم فوجیوں کے لیے فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ دونوں لاپتہ جوان اروناچل پردیش میں 7 گڑھوال رائفلز میں تعینات تھے۔ 28 مئی سے دونوں فوجیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ دونوں جوان اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔Two Soldiers Missing For Two Weeks In Arunachal

وہیں، چین کی سرحد سے لاپتہ ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد بھی ان دونوں کی خبر نہ ملنے کا معاملہ مرکزی وزارت دفاع تک پہنچ گیا ہے۔ 34 سالہ جوان پرکاش رانا نے آخری بار 28 مئی کو ویڈیو کال کے ذریعے اپنی اہلیہ سے بات کی تھی لیکن 29 کو ان کی اہلیہ کو 7 گڑھوال رائفل یونٹ سے رانا کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اس کے بعد سے اب تک رانا کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رانا کے ساتھ رودرپریاگ کے ہریندر نیگی کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ وہ بھی اس دن سے ڈیوٹی سے غائب ہیں۔ رانا کی خبر نہ ملنے کے باعث ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی مشکلات میں ہر لمحہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہیں فوج کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ دونوں فوجیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ یہاں ریاستی حکومت فوج سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں دفاعی ترجمان تیز پور، لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا نے بتایا کہ نایک پرکاش سنگھ اور لانس نایک ہریندر سنگھ اروناچل پردیش کے انجاو ضلع کی چوکی پوسٹ پر تعینات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غلطی سے اپنی پوسٹ کے قریب تیز بہنے والی ندی میں گر گئے ہیں۔ فی الحال جاسوس بحری جہازوں اور اسنیفر ڈوگس کی مدد سے فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری طلب کی ہے۔ دونوں لاپتہ جوانوں کے اہل خانہ کو واقعہ کی معلومات دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Arunachal Youth Released: چینی فوج نے اروناچل کے لاپتہ نوجوان کو بھارت کے حوالے کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details