جے پور۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ ایس ڈی پی آئی جے پور کے ضلع سیکریٹری مکرم علی کی قیادت میں سبھاش چوک علاقہ میں کیا گیا اور یہاں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ ان تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایس ڈی پی آئی کا پرچم لے کر یہ مطالبہ کیا کہ جس طرح سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اس اضافے کو کم کیا جائے۔
مکرم علی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، رسوئی گیس سلنڈر کے دام ایک ہزار روپے سے زیادہ ہو چکے ہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسی طرح کا کوئی راحت عوام کو نہی دیا جا رہا ہے۔ اس لیے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اس احتجاجی مظاہرے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیداران و کارکنان سمیت عام عوام موجود رہے۔