اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Schools Reopening in Delhi: دہلی میں پیر سے اسکول کھلیں گے - delhi pollution issue

گوپال رائے نے کہا کہ 29 نومبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں اسکول 29 نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کو 27 نومبر سے دہلی کی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

Gopal Rai
Gopal Rai

By

Published : Nov 24, 2021, 7:13 PM IST

Updated : Nov 24, 2021, 10:08 PM IST

دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے بدھ کو کہا کہ دارالحکومت میں آلودگی کی سطح میں بہتری کے بعد پیر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد رائے نے کہا کہ 29 نومبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں اسکول 29 نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کو 27 نومبر سے دہلی کی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

دہلی میں پیر سے اسکول کھلیں گے

گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی میں آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے اسکول اور کالج کو بند کردیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ نجی اور سرکاری اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا تھا کہ اگر ممکن ہو تو گھر سے کام کریں لیکن اب آلودگی کی سطح میں بہتری آئی ہے۔ اس کے پیش نظر ہم 29 نومبر سے اسکول اور کالج کھو لے جارہے ہیں۔

رائے نے کہا کہ دہلی میں تعمیرات پر سے پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ تاہم لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آلودگی سے متعلق تمام اصولوں پر عمل کریں اور لاپرواہ نہ ہوں۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، زیادہ سے زیادہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ جہاں سرکاری ملازمین آتے ہیں وہاں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ آئی ٹی او اور آئی پی سے سیٹل بس سروس شروع کی جائے گی تاکہ ملازمین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے کہا کہ سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ تمام قسم کی گاڑیوں کے دہلی میں 3 دسمبر تک داخلے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:دہلی میں 17 نومبر تک تمام دفاتر بند رہیں گے: گوپال رائے

وزیر ماحولیات نے کہا کہ 29 نومبر سے سرکاری ملازمین دفاتر آئیں گے۔ انہوں نے ملازمین سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور مسماری میں کوئی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 24, 2021, 10:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details