عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست پڑنے کے دوران تریپورہ کے محکمہ تعلیم نے ضروری احتیاط اور حفاظتی طریقوں کے ساتھ بدھ سے چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے اسکول کو دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے محکمے کی ڈائریکٹر چاندنی چندرن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا کی پازیٹی وٹی شرح میں گراوٹ اور بچوں کی تعلیم کو ہورہے نقصان کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے 25 اگست سے سیکنڈری سطح سے آگے کی جماعتوں کو جسمانی طور پر موجود گی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے