کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ Commission for Air Quality Management سے منظوری ملنے کے بعد کے بعد دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن Delhi Directorate of Education نے 18 دسمبر سے چھٹی جماعت سے اوپر کلاسیز کے لیے اسکول کھولنے کا سرکلر جاری School Opening Circular Issued کیا ہے۔
دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن فار ایئر کوالٹی نے دہلی-این سی آر خطے میں آلودگی میں بہتری کے بعد اسکول کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔