ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی نیکتن اسکول کے بچوں نے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا پیغام دیا ہے۔ اسکول کے طلبہ وطالبات نے رنگولی اور پلے کارڈ وغیرہ کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے۔ اسکول کی طرف سے کہا گیا کہ بچے پٹاخے پھوڑنے کے بجائے اسی پیسے سے غریب وبے سہارا یتیم بچوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کریں۔
ضلع گیا میں دیوالی تہوار کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بازاروں میں دوکانیں سجی ہوئی ہیں۔ اسکولوں میں چونکہ دیوالی کے پیش نظر چھٹی ہونے والی ہے تو ایسے میں اسکولوں میں طلبہ آپس میں دیوالی کا جشن بھی منا رہے ہیں۔ آج شہر کے بڑے اسکول شانتی نیکتن میں دیوالی کا جشن منایا گیا۔ بچوں نے اسکول کے احاطے کو دیے سے سجایا اور اس دوران بچوں کے درمیان رنگولی اور پینٹنگ کے ذریعے مقابلہ بھی ہوا۔