اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Anti-Drug Rally in Poonch اسکولی طالبات نے انسداد منشیات ریلی نکالی

پونچھ میں انسداد منشیات مہم کے تحت ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سے خود کو اور اپنے بچوں کو دور رکھنے کی ضرورت ہے۔Anti-Drug Rally in Poonch

Anti-Drug Rally in Poonch
اسکولی طالبات نے انسداد منشیات ریلی نکالی

By

Published : Oct 1, 2022, 6:09 PM IST

پونچھ: انسداد منشیات مہم کے تحت ہائر سیکنڈری اسکول آف گرلز کی طالبات نے ضلع پونچھ میں انسداد منشیات ریلی نکالی اور منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شیش محل کی پرنسپل انجمن شاہین کی ہدایات پر فزیکل ٹیچر ساور حسین بٹہ کی زیر نگرانی ریلی نکالی گئی، جس میں شیش محل سکول کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔Anti-Drug Rally in Poonch

اسکولی طالبات نے انسداد منشیات ریلی نکالی

یہ ریلی اسکول کے احاطے سے شروع ہو کر پونچھ نگر کے بھون بازار سے ہوتی ہوئی بس سٹینڈ پونچھ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سے دور رہنے اور اپنے بچوں کو اس سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ سرحدی ضلع ہونے کی وجہ سے منشیات کی لعنت کا شکار ہے اور پہلے ہی کئی نوجوان منشیات کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس لئے اہل خانہ کا بیدار ہونا ضروری ہے، تب ہی چھوٹے بچوں کو منشیات کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے، اسی مقصد کے لیے اس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug De Addiction rally in Awantipora: اونتی پورہ پولیس نے کیا نشہ مکت بھارت پروگرام کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details