اردو

urdu

SC Will Hears Petition of Jamiat Ulema-i-Hind: ملک میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج

ملک میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہے۔ اس سے قبل کی سماعت پرسپریم کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت سمیت ایسے تمام صوبوں سے جواب طلب کیا تھا جہاں حالیہ دنوں میں بغیر کسی عدالتی احکام کے مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلایا گیا تھا۔ SC will hears petition of Jamiat Ulema-i-Hind

By

Published : May 8, 2022, 7:51 PM IST

Published : May 8, 2022, 7:51 PM IST

Updated : May 9, 2022, 6:22 AM IST

ملک میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف سپریم کورٹ میں کل سماعت
ملک میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف سپریم کورٹ میں کل سماعت

نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں بغیر کسی عدالتی احکام کے مسلمانوں کی املاک پر غیر قانونی بلڈوزر چلانے کے خلاف جمعیۃ علمائے ہند (مولانا ارشد مدنی) کی دائر کردہ عرضی پر آج یعنی کے 9 مئی کو سماعت ہوگی۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ SC will hears petition of Jamiat Ulema-i-Hind۔ اس سے قبل کی سماعت پرسپریم کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت سمیت ایسے تمام صوبوں سے جواب طلب کیا تھا جہاں حالیہ دنوں میں بغیر کسی عدالتی احکام کے مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلایا گیا تھا، عدالت نے دہلی کی جہانگیر پوری میں کی گئی انہدامی کارروائی پر اسٹے برقرار رکھتے ہوئے عدالت کے اسٹے کے باوجود دیڑھ گھنٹے تک چلنے والی انہدامی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ میئر اور میونسپل کمشنر سے جواب طلب کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علمائے ہند نے مولانا سید ارشدمدنی کی ہدایت پر جہانگیر پوری، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات اور اتراکھنڈ ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر چلنے والے بلڈوز ر کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن دائر کی تھی۔ جس کی سماعت گزشتہ ماہ کے اخیر میں ہوئی تھی۔ آجاس مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ناگیشور راؤ اور جسٹس گوَئی کے روبرو عمل میں آئے گی، جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل بحث کریں گے۔

جمعیۃ علما ء ہند کی جانب سے 60/ صفحات پر مشتمل حلف نامہ داخل کیا گیا ہے جس میں کھرگون کے مسلمانوں کی املاک کی تفصیلات ہیں جسے غیر قانونی طریقے سے منہدم کیا گیا تھا، حلف نامہ میں ان تمام لوگوں کی تفصیلات ہیں جن کی املاک پر بغیر نوٹس کے بلڈوزرچلایا گیا اسی طرح ان لوگوں کی بھی تفصیلات ہیں جنہیں کئی ماہ قبل نوٹس دیا گیا اور اور انہیں اپنی با ت رکھنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن میں دہلی کے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کا بھی ذکر ہے اور عدالت کے اسٹے کے باوجود مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف انتظامیہ پر کارروائی کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر چلانے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مدعی ہیں، ایڈووکیٹ صارم نوید، ایڈووکیٹ نظام الدین پاشا اور ایڈووکیٹ شاہدندیم نے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل کے مشورہ سے پٹیشن تیار کی ہے جسے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کبیر ڈکشت نے داخل کیا ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ بھی دیگر فریقوں نے مداخلت کی عرضداشت داخل کی ہے جس پر عدالت یکجا سماعت کرے گی۔



یو این آئی

Last Updated : May 9, 2022, 6:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details