نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ملک کی آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر 10سالوں سے جیل میں بند (خاص طور پر کمزور، سماجی، معاشی طبقے سے آنے والے)قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو کچھ اقدامات کرنے چاہئے۔ جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے ایک معاملے میں خود نوٹس لیتے ہوئے صلاح دیا کہ 10سالوں سے جیل میں بند قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، جبکہ 14سالوں سے بند قیدیوں کی سزا میں رعایت پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ SC URGES CENTRE TO RELEASE UNDER TRIALS TO MARK 75 YEARS OF INDEPENDENCE
بنچ نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو تمام ریاستی حکومتوں کے لئے یکساں رعایت کی پالیسی تیار کی جانی چاہئے۔ بنچ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومتیں جنکو ملزمان کو ضمانت دینے میں اعتراض ہے(جنھوں نے 10سال یا اس سے زیادہ وقت جیل میں گزارا ہے)ان کے معاملوں کی الگ سے تفتیش کی جا سکتی ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ”ہم آزادی کا 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ریاستی حکومتوں کے ذریعے کچھ کاروائی کیوں نہیں کی جا سکتی، یہ ان معاملوں پر غور کرنے کا مناسب وقت ہے، جہاں کمزور مالی حالت کی وجہ سے ایک ملزم طویل عرصے سے جیل میں ہے۔