اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SC On Nikah Halala سپریم کورٹ مسلمانوں میں تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ معاملہ کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے گی - سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں تعدد ازدواج، نکاح حلالہ کے رواج کی سماعت کے لیے صحیح وقت پر پانچ ججوں کی ایک نئی آئینی بنچ تشکیل دی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 23, 2023, 3:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ مسلمانوں میں تعدد ازدواج اور 'نکاح حلالہ' کے دستوری جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے 'مناسب وقت' پر ایک نئی پانچ ججوں کی آئینی بنچ تشکیل دیں گے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ کے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے اس معاملے پر ایک نئی آئینی بنچ کی تشکیل کی درخواست کی ہے۔ اشونی اپادھیائے کی جانب سے دائر پی آئی ایل میں کہا گیا تھا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 494 تعدد ازدواج، حلالہ وغیرہ کی اجازت دیتا ہے، جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 'میں اس کا جائزہ لوں گا اور آئینی بنچ تشکیل دی جائے گی‘۔

پچھلی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 30 اگست 2022 کو قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) اور قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کو پی آئی ایل میں فریق بنایا تھا، اور ان سے جواب طلب کیا تھا۔ اس وقت کی آئینی بنچ جسٹس بنرجی کی سربراہی میں تھی اور اس میں جسٹس گپتا، جسٹس سوریہ کانت، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس سدھانشو دھولیا شامل تھے۔ تاہم، جسٹس بنرجی اور جسٹس گپتا گزشتہ سال بالترتیب 23 ستمبر اور 6 اکتوبر کو ریٹائر ہو گئے، جس کی وجہ سے تعدد ازدواج اور 'نکاح حلالہ' کے طریقوں کے خلاف آٹھ عرضیوں کی سماعت کے لیے آئینی بنچ کی تشکیل نو کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پھیں: Supreme Court On Nikah Halala تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ سے متعلق آئینی بنچ تشکیل دینے سے سپریم کورٹ کا اتفاق

اپادھیائے نے اپنی پی آئی ایل میں تعدد ازدواج اور 'نکاح حلالہ' کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کے لیے ہدایات دینے پر زور دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جولائی 2018 میں ان کی درخواست پر غور کیا تھا اور اس معاملے کو ایک آئینی بنچ کے پاس بھیج دیا تھا، جو پہلے ہی اسی طرح کی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details