اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SC hearing live on YouTube سپریم کورٹ کی سماعت 27 ستمبر سے یوٹیوب پر لائیو - ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر سماعت

سپریم کورٹ 27 ستمبر سے آئینی بنچ کی سماعت کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرے گی۔ وہیں سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے حال ہی میں ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ، حجاب پر پابندی، شہریت ترمیمی قانون وغیرہ سمیت قومی اہمیت کے متعدد مقدمات کی سماعتوں کی براہ راست نشریات فوری طور پر شروع کریں۔SC hearing live on YouTube from Sept 27

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 21, 2022, 4:08 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ 27 ستمبر سے آئینی بنچ کی سماعت کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرے گی۔ ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ روز تمام ججز کے متفقہ فیصلے کے بعد پانچ ججوں کی آئینی بنچ کی کارروائی کا 'لائیو ٹیلی کاسٹ' کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔SC hearing live on YouTube from Sept 27

ای ڈبلیو ایس کوٹہ کا جواز، بھوپال گیس سانحہ کیس، داؤدی بوہرہ برادری میں بائیکاٹ کی مذہبی روایت وغیرہ کی سماعت آئینی بنچ کر رہی ہے۔

سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے حال ہی میں ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ، حجاب پر پابندی، شہریت ترمیمی قانون وغیرہ سمیت قومی اہمیت کے متعدد مقدمات کی سماعتوں کی براہ راست نشریات فوری طور پر شروع کریں۔

سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے کہا کہ سوپنل ترپاٹھی کیس (2018) میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ہر شہری کے بنیادی حق کے تحت معلومات کی آزادی کے ساتھ ساتھ انصاف تک رسائی کا حق بھی ضروری بتایا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس این وی رمن کے آخری دن رسمی بنچ کی کارروائی کو براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ گجرات، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت کئی ہائی کورٹس نے یوٹیوب پر اپنی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Ban Hearing حجاب معاملے میں سُپریم کورٹ میں سماعت جاری

Bhopal Gas Tragedy مرکز معاوضہ بڑھانے کی عرضی پر پوزیشن واضح کرے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details