سپریم کورٹ جمعرات کو اپنے 15مئی 2018 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ جہاں عدالت نے 1988 کے پٹیالہ روڈ رینج معاملہ میں پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو پر محض 1000 روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے بری کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں پٹیالہ کے ایک رہائشی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ Plea Against Sidhu in 1988 Road Rage Case
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس معاملے کو جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ کے سامنے 3 فروری کو سماعت کے لیے درج کیا گیا ہے۔جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ متاثرہ خاندان کے ایک رکن گرنام سنگھ کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں عدالت سے اپنے حکم پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ SC on Road Rage Case
سال 1988 میں سڑک پر ہوئی لڑائی کے دوران سدھو کی جانب سے مبینہ طور پر گھونسا مارے جانے سے ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی۔ عدالت عظمیٰ 15 مئی 2018 کو اپنے فیصلے کی دوبارہ جانچ کے لیے اس معاملے کی سماعت کرے گی۔