نئی دہلی: سپریم کورٹ متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری پر مغربی بنگال میں روک لگانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف فلم سازوں کی طرف سے دائر عرضی پر 12مئی کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندچوڑ اور جسٹس نرسمہا کی بنچ نے بدھ کو عرضی گزاروں کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے کی اپیل قبول کرتے ہوئے عرضی پر سماعت کے لئے اپنی رضا مندی ظاہر کی۔
سالوے نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران اس معاملے پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے بنچ کے سامنے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کے ذریعے 8مئی کو فلم کی ریلیزپر پابندی لگائی گئی تھی۔دوسری طرف تمل ناڈو میں پابندی کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔بنچ نے شروعات میں کہا کہ وہ 15مئی کو فلم سے متعلق دیگر عرضیوں کے ساتھ اس معاملے کی بھی سماعت کرے گی۔ اس کے بعد سالوے نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے بعد تمل ناڈو میں بھی پابندی کے خدشے کی وجہ سے روزانہ فلم سازوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دلیل کے بعد بنچ نے جمعہ کو سماعت کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔
قبل ازیں عدالت عظمی نے منگل کو اسی فلم پر پابندی لگانے پر کیرالہ ہائی کورٹ کے انکار کے خلاف دائر عرضی پر 15مئی کو سماعت کی اپیل کو قبول کیاتھا۔ چیف جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل کپل سبل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ سبل نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران معاملہ اٹھاتے ہوئے فوری سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت عظمی کے سامنے پچھلے کچھ دنوں میں یہ معاملہ پانچویں بار آیا ہے۔ اس سے قبل فلم سے متعلق مختلف پہلوؤں پر سماعت کرنے سے عدالت عظمی نے انکار کردیا تھا۔سنشائن پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اور سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جمعہ 5 مئی 2023 کو ملک بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔حالانکہ،مغربی بنگال حکومت نے قانون کے انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے 8 مئی کو اس کی اسکریننگ پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد فلم سازوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالت عظمی کے سامنے دائر کی گئی ایک دیگر عرضی میں کیرالہ ہائی کورٹ کے 5 مئی کے حکم کی صداقت پر سوال اٹھایا گیا ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں اسلام یا مسلمانوں کے خلاف کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔
Controversy The Kerala Story سپریم کورٹ کیرالہ اسٹوری پر بنگال میں پابندی کے خلاف عرضی پر 12 مئی کو سماعت کرے گا - مغربی بنگال میں متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری
مغربی بنگال میں متنازعہ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی عائد ہے۔ اس فلم پر لگائی گئی پابندی کے خلاف ہدایتکار نے سپریم کورٹ میں دخواست دائر کی۔ اس درخواست پر سماعت کرنے کے لیے سپریم کورٹ راضی ہوگئی ہے۔ جس کی سماعت 12 مئی کو ہوگی۔
Etv Bharat