نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف ایک ہاؤسنگ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بی ڈی اے کا ٹھیکہ دینے کے سلسلے میں بدعنوانی کے معاملے میں لوک آیکت پولیس کی جانچ پر روک لگانے کا حکم دیا۔Supreme Court On Yediyurappa
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور ہیما کوہلی کی بنچ نے یدیورپا کی درخواست پر شکایت کنندہ سماجی کارکن ٹی جے ابراہم کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔
یدی یورپا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
ان کی (یدی یورپا) کی نمائندگی سینئر وکیل مکل روہتگی اور سدھارتھ دوے نے کی۔ وکلاء نے دلیل دی کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دینے سے پہلے پیشگی منظوری ضروری تھی۔