اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکز کے اختیارات کو چیلنج کرنے والی عرضی سپریم کورٹ نے مسترد کردی

جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی میں بینچ نے مغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی۔

Supreme court
Supreme court

By

Published : Mar 1, 2021, 4:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 5:04 PM IST

سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیارات کو چیلینج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی ہے۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی میں بینچ نے مغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم نے کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی

عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جوازیت کو چیلینج کیا تھا ، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details