اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SC on Election Commissioners سی بی آئی چیف کے طرز پر الیکشن کمشنرز کی تقرری کی جائے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما اور چیف جسٹس آف انڈیا پر مشتمل ایک پینل تشکیل دینے کا حکم دیا۔ SC orders panel comprising PM, LoP, CJI for selection of election commissioners

سی بی آئی چیف کے طرز پر الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سی بی آئی چیف کے طرز پر الیکشن کمشنر کی تقرری کی جائے، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

By

Published : Mar 2, 2023, 12:21 PM IST

Updated : Mar 2, 2023, 12:31 PM IST

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری معاملہ پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری سی بی آئی چیف کے طرز پر کی جائے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما اور چیف جسٹس آف انڈیا کو شامل کیا جائے۔ یہ کمیٹی صدر کو ایک نام تجویز کرے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر کمیٹی میں لوک سبھا میں اپوزیشن کا کوئی رہنما نہیں ہے تو سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے رہنما کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ان درخواستوں پر دیا ہے، جن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے کالجیم جیسا نظام بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ جسٹس کے ایم جوزف، جسٹس اجے رستوگی، جسٹس انیرودھا بوس، جسٹس ہرشیکیش رائے اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے دیا ہے۔ بنچ نے گزشتہ سال 24 نومبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے کالجیم جیسا نظام ہونا چاہیے۔ کالجیم نظام ججوں کی تقرری کے لیے ہے۔ کالجیم میں سپریم کورٹ کے جج ہیں، جو ججوں کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کو نام بھیجتے ہیں۔ ججوں کی تقرری مرکز کی مہر کے بعد کی جاتی ہے۔ پٹیشنر انوپ برنوال نے الیکشن کمشنر اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں کالجیم جیسا نظام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ 23 اکتوبر 2018 کو یہ معاملہ 5 ججوں کی آئینی بنچ کو بھیجا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 12:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details