اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SC On MP Local Body Elections: مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کو سپریم کورٹ کی منظوری - مدھیہ پردیش میں ہونے والے شہری بلدیاتی انتخابات

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں انتخابات او بی سی ریزرویشن کے ساتھ کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے او بی سی کو 50 فیصد تک ریزرویشن دینے کا حکم دیا ہے۔ SC Allows OBC Quota In MP Local Body Elections

SC On MP Local Body Elections: مدھیہ پردیش شہری پنچایت انتخابات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، او بی سی کو ملے گا ریزرویشن
SC On MP Local Body Elections: مدھیہ پردیش شہری پنچایت انتخابات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، او بی سی کو ملے گا ریزرویشن

By

Published : May 18, 2022, 6:23 PM IST

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں ہونے والے شہری بلدیاتی انتخابات اور پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں شیوراج حکومت کو راحت دیتے ہوئے بدھ کو مدھیہ پردیش میں او بی سی ریزرویشن کے ساتھ انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور ریاست کی شیوراج حکومت کو بڑی جیت ملی ہے۔ او بی سی ریزرویشن کے لیے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی کوششیں بالآخر کامیاب ہو گئیں۔ SC Allows OBC Quota In MP Local Body Elections

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں انتخابات او بی سی ریزرویشن کے ساتھ کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے او بی سی کو 50 فیصد تک ریزرویشن دینے کا حکم دیا ہے۔ ایک ہفتے میں ریزرویشن نوٹیفائی کیا جائے۔ آئندہ ایک ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ SC On MP Local Body Elections

یہ بھی پڑھیں: Local Polls Without OBC Quota: سپریم کورٹ کا حکم شیوراج حکومت کی بڑی کامیابی، بھوپیندر سنگھ کا دعویٰ

ایڈوکیٹ ورون ٹھاکر نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ریزرویشن 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا (بشمول دیگر پسماندہ طبقات، درج فہرست ذات اور قبائل)۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو سماعت میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پیر کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی ترمیمی درخواست میں حکومت مدھیہ پردیش سےتمام حقائق کو سننے کے بعد کچھ اور معلومات مانگی گئی تھیں، جسے آج پیش کیا گیا۔ پسماندہ طبقات کو اربن باڈی اور پنچایتی انتخابات میں ریزرویشن دینے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرپل ٹیسٹ کرایا گیا۔ SC On MP Local Body Elections

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details