سپریم کورٹ نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) کورکھپور کو ہدایت دی ہے کہ وہ پچھلے سال کورونا وائرس کے پیش نظر کم حاضری کے سبب کالج نہیں آسکے، لہٰذا 11 طلبہ کے پہلے سال کے امتحانات کو منعقد کریں۔
عدالت نے کہا کہ وبا کے باعث 11 طلبہ جنہیں کم حاضری کے سبب امتحانات میں بیٹھنے سے روک دیا گیا تھا، انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے اور ان طلبہ کا کورونا وائرس کے پیش نظر کالج سے رابطہ میں رہنا ضروری نہیں ہے۔
گورکھپور ایمس کو گیارہ طلبہ کے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کی ہدایت جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس رویندر بھٹ نے ان طلبہ کی عرضی کی سماعت کی۔ یہ طلبہ جو دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، آن لان کلاسس میں شرکت نہیں کرسکے جس کے باعث ان کی حاضری کم ہو گئی۔
ان طلبہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ایمس کے زیر اہتمام دیگر پیشہ ورانہ امتحانات کی طرح انہیں بھی فائدہ دیا جائے۔ اعلی عدالت نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے طلبہ کے حق میں فیصلہ سنایا جا رہا ہے لیکن اس کو مستقبل میں مثال کی طرح نہیں لیا جانا چاہئے۔ اس سے قبل ایمنس نے ان طلبہ کو دوسرا موقع دینے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کی حاضری کم تھی۔