اردو

urdu

Rajiv Gandhi Assassination Case راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا فیصلہ غلط، کانگریس

By

Published : Nov 11, 2022, 5:18 PM IST

کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں مجرمین - نلنی سری ہرن اور پی روی چندرن کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔SC decision to free killers of former PM

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔ کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ 'سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر غلط اور ناقابل قبول ہے۔ کانگریس پارٹی واضح طور پر اس پر تنقید کرتی ہے اور اسے مکمل طور پر غلط مانتی ہے۔' Congress On Supreme Court Decision

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ملک کے جذبات کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ "سب سے بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے پر ملک کی روح کے مطابق کام نہیں کیاہے۔' واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں مجرمین - نلنی سری ہرن اور پی روی چندرن کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details