اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams BJP راہل کا بی جے پی پر جوابی حملہ، ساورکر کو انگریزوں سے وظیفہ ملتا تھا

بی جے پی کے ان الزامات پر کانگریس کے نو منتخب صدر کو گاندھی خاندان کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا جائے گا، راہل گاندھی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ 'جو لوگ اس الیکشن میں (انتخاب میں) کھڑے ہیں ان دونوں کی ایک پوزیشن اور نقطہ نظر ہیں اور وہ قدآور لوگ ہیں۔ لہذا، مجھے نہیں لگتا کہ ان میں سے کوئی بھی ریموٹ کنٹرول ہونے والا ہے۔ سچ پوچھیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ لہجہ ان دونوں کے لیے توہین آمیز ہے۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 8, 2022, 10:04 PM IST

ٹوماکورو:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ہندوتو کے نظریہ رکھنے والے وی ڈی ساورکر انگریزوں سے وظیفہ لیتے تھے۔ راہل نے ہفتہ کو بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہاکہ میرے خیال میں ساورکر انگریزوں سے وظیفہ لیتے تھے اور یہ تاریخی حقائق ہیں اور یہ ایسے حقائق ہیں جنہیں بی جے پی چھپا نہیں سکتی ہے۔'

راہل گاندھی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے ہندوستان کی تقسیم کے لئے کانگریس کو مورد الزام ٹھہرانے کے بی جے پی کے الزامات کا جواب دینے کو کہا گیا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے کہ بی جے پی کی طرف سے ایسے ریمارکس آتے ہیں جو آزادی کی جدوجہد میں کہیں نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’وہ پارٹی جس نے آزادی کے لیے جدوجہد کی اور آزادی کے لیے عوامی تحریک چلائی۔ وہ پارٹی جو آئین لانے میں مدد کی، سبز انقلاب لانے والی پارٹی، یہ کانگریس پارٹی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"یہ بھی دلچسپ ہے کہ بی جے پی ان ریمارکس کے ساتھ سامنے آتی ہے لیکن اگر آپ تاریخی سچائی کو دیکھیں۔ بی جے پی جدوجہد آزادی میں کہیں نہیں تھی اور وہ اکیلی ملک کو تقسیم کر رہی ہے اور اس ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ "میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ یہ یاترا صرف میں ہی نہیں کر رہا ہوں، بلکہ لاکھوں لوگ 'بھارت جوڑو یاترا' کر رہے ہیں۔ لہذا، یہ صرف کانگریس کا اظہار نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کے لوگوں کا اظہار ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس طرح کی سیاست کر رہی ہے اس سے لوگ تھک چکے ہیں۔ وہ مہنگائی سے تنگ ہیں۔ وہ بے روزگاری سے تھک چکے ہیں اور بے پناہ دولت سے تنگ ہیں جس سے کچھ لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تین نکات کی بنیاد پر کانگریس انتخابات جیتنے جا رہی ہے۔'

بی جے پی کے ان الزامات پر کہ کانگریس کے نو منتخب صدر کو گاندھی خاندان کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا جائے گا، راہل گاندھی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ 'جو لوگ اس الیکشن میں (انتخاب میں) کھڑے ہیں ان دونوں کی ایک پوزیشن اور نقطہ نظر ہیں اور وہ قدآور لوگ ہیں۔ لہذا، مجھے نہیں لگتا کہ ان میں سے کوئی بھی ریموٹ کنٹرول ہونے والا ہے۔ سچ پوچھیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ لہجہ ان دونوں کے لیے توہین آمیز ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details