مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی جم کر تنقید کی، سمترا خان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ 'بی جے پی کے اصل رہنما کبھی بھی پارٹی چھوڑ کر نہیں جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ بدقسمتی سے بی جے پی کو چھوڑ رہے ہیں وہ کبھی اس پارٹی کے حصہ دار تھے ہی نہیں۔ حال ہی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی تنمے گھوش پر سمترا خان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موقع پرست قرار دیا۔
تنمے گھوش پر سمترا خان کا طنز، 'بہت جلد ان کی گھر واپسی ہوسکتی ہے' - مغربی بنگال کی اہم خبر
بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی جلد گھر واپسی ہوگی۔
تنمے گھوش پر سمترا خان کا طنز، 'بہت جلد ان کی گھر واپسی ہوسکتی ہے'
مزید پڑھیں:اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل
انہوں نے کہا کہ آج تنمے بابو بی جے پی کو چھوڑ کر پھر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، بہت جلد ان کی گھر واپسی ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ چند لوگ پارٹی میں پھوٹ دالنے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن پارٹی کے تمام رہنما و اراکین آپس میں متحد ہیں۔