اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سعودی عرب میں یکم ستمبر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان - عرب میڈیا کی رپورٹ

سعودی محکمہ ہوا بازی نے یکم ستمبر سے اندرون ملک پروازوں میں کورونا کے پیش نظر نشست خالی رکھنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیاہے۔

سعودی عرب میں یکم ستمبر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان
سعودی عرب میں یکم ستمبر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان

By

Published : Aug 12, 2021, 9:20 PM IST

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے داخلی پروازوں میں اب کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی، محکمہ ہوا بازی کے اس فیصلے پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔ مملکت کے محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ 'یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھیں گے، جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔

محکمہ کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں:طالبان کی بڑھتی پیش قدمی، افغان حکومت کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش


سعودی محکمہ ہوا بازی کی متعلقہ ٹیم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور کہا طیاروں کی تمام نشستیں استعمال کی جائیں، اس پابندی کا خاتمہ مسافروں کی دونوں خوراکیں لینے کی بنیاد پر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details