ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی معروف خانقاہ بزم ترابیہ کی جانب سے 'جشن فیضان اولیاء' و 'گورو وندنا' سالانہ اجلاس میں 'سرو دھرم سمیلن' کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو، مسلم، عیسائی، سکھ اور جین مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بزم ترابیہ کے صدر سید شاہ محمد زین العابدین نے کی۔ Sarva Dharm Sammelan at Bazm E Turabiya Promotes Peace Condemns Violenc
بزم ترابیہ کے 'سرو دھرم سمیلن' میں دیا گیا امن کا پیغام
اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رحم اور نرم گوشی ہی مذہب کی اصل بنیاد ہے، مذہب انسانوں کو جوڑتا ہے، مذہب جہالت کو دور کرکے نور پھیلاتا ہے، انسانوں کے درمیان محبت تقسیم کرنے کی بات کرتا ہے لہذا آج اس بات کی ضرورت ہے کہ اصل مذہب یعنی انسانیت کو فروغ دیا جائے۔
مذہبی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھیں، لیکن اپنے ہمسایوں و پڑوسیوں سے پیار و محبت سے پیش آئیں، وقت ضرورت ان کی امداد کریں، سبھی کے اچھے اور برے مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ لوگوں میں محبت برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں سے دور رہیں، ورنہ یہ اپنے مفادات کے خاطر آپ کو آپس میں لڑوادیں گے، جس کے نتیجے میں ملک میں صدیوں سے چلتی آرہی گنگا-جمنی تہذیب خطرے میں آسکتی ہے۔
سرو دھرم سمیلن میں مذہبی رہنماؤں نے ان سیاستدانوں و سیاسی پارٹیوں کی شدید مذمت کی جو اپنی سیاسی اقتدار کے حصول کے لئے مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر انسانی خونریزی میں ملوث ہیں۔