اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سارن: سڑک حادثے میں بچی کی موت - etv bharat urdu

بہارمیں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقہ میں آج سڑک حادثے میں ایک بچی کی موت ہوگئی۔

سارن: سڑک حادثے میں بچی کی موت
سارن: سڑک حادثے میں بچی کی موت

By

Published : Sep 20, 2021, 8:21 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ،پڑوسی ضلع سیوان کے نبی گنج اوپی علاقہ کے حما د پور گاﺅں باشندہ رامائن ساہ کی سات سالہ بیٹی شویتا کماری جو اپنے ماموں کے گھر پانا پور علاقہ کے لکھن پور بیراگی بھوئی گاﺅں باشندہ رمو ساہ کے گھر رہ کر اسکول میں پڑھتی تھی۔ اسکول سے چھٹی کے بعد بچی اپنے خالہ کے ساتھ گھر واپس لوٹ رہی تھی۔

اسی دوران تیز رفتار گاڑی نے شویتا کماری اور اس کی خالہ کو اپنی زد میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:کیمور: زمینی تنازعہ میں سوتیلے بھائی کا قتل

ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کو علاج کیلئے مشرق پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے شویتا کماری کو مردہ قرار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دی ہے۔

پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details