اردو

urdu

By

Published : May 4, 2021, 5:38 PM IST

ETV Bharat / bharat

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائیزر کا چھڑکاو

کرونا وائرس سے بچائو کیلئے میونسپل کمیٹی شوپیان نے سڑکوں،بازاروں اور ہسپتال میں ادویات کا چھڑکاو کیا ۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائیزر کا چھڑکاو
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائیزر کا چھڑکاو

کشمیر کے ضلع شوپیاں میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے کئی مقامات پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کے سینیٹائیزر کا چھڑکاو کیا۔

عملے نے بازاروں کے علاوہ عوامی نوعیت کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر بھی چھڑکاو کیا۔

کورونا وائرس کے پھپیلنے میں تیزی آنے کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں کرفیو نافذ کیاگیا ہے ۔

جبکہ وادی کشمیر میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کی وجہ سے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع میں گزشتہ پانچ روز سے مسلسل لاک ڈاؤن جاری ہیں جبکہ ضلع شوپیان میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا فیصلہ لیا جسکے بعد ضلع میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کیا اور ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی بھی خریداری کی۔

ضلع انتظامیہ شوپیان نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ ضلع میں لاک ڈاؤن لگانے کی ضرورت نہ پڑے ساتھ ہی لوگوں کو بتایا کہ وہ بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details