اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنگیت سوم کا متنازع بیان، کہا بہت سے مدارس دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں - Sangeet Soms controversial statement on madaris

تبدیلیٔ مذہب پر بات کرتے ہوئے سنگیت سوم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہندو نوجوانوں کو لالچ دے کر ان کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مذہب تبدیل کرنے والے لوگوں کے خلاف جلد سخت کارروائی کی جائے گی۔

Many madrasas promote terrorism says Sangeet Som  madrasas promote terrorism  bjp mla Sangeet Som news  Sangeet Som on waseem rizvi  etv bharat urdu news  بہت سے مدارس دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں: سنگیت سوم  بی جے پی کے سردھنا سے رکن اسمبلی سنگیت سوم  وسیم رضوی کے بیان کی حمایت  سناتن دھرم دنیا کا سب سے اچھا مذہب ہے  لوگوں کے خلاف جلد سخت کارروائی کی جائے  2009 پارلیمانی انتخابات
بہت سے مدارس دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں: سنگیت سوم

By

Published : Nov 17, 2021, 5:37 PM IST

مظفر نگر: 2009 کے ایک مقدمے میں پیشی کے لیے ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کورٹ میں پہنچے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے وسیم رضوی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سناتن دھرم دنیا کا سب سے اچھا مذہب ہے۔ اس موقع پر سنگیت سوم نے مدارس کے تعلق سے متنازع بیان دیتے ہوئے کچھ مدارس کو دہشت گردی کو فروغ دینے والا ادارہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مدارس کی وجہ سے دیگر تعلیمی ادارے بھی بدنام ہو رہے ہیں۔ تبدیلیٔ مذہب پر بات کرتے ہوئے سنگیت سوم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہندو نوجوانوں کو لالچ دے کر ان کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مذہب تبدیل کرنے والے لوگوں کے خلاف جلد سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔مرنے کے بعد مجھے دفنانے کے بجائے جلایا جائے: وسیم رضوی

انہوں نے کہا کہ 2009 پارلیمانی انتخابات میں ہمارے خلاف 144 اور 188 کے تحت ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج اسی مقدمے کے سلسلے میں مظفر نگر ایم پی ایم ایل اے کوٹ میں تاریخ تھی جس کے لیے وہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details