متحدہ عرب امارات کے دبئی کے ہوٹل تاج میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران ابراہمک بزنس سرکل نے انتہائی متاثر کن شخصیت (2021 The Most Inspirational Personality of 2021) کے اعزاز سے سرفراز کیا۔
اس حوالہ سے ابراہمک بزنس سرکل کی منیجنگ ڈائریکٹر فاطمہ سوٹو نے کہا کہ ڈاکٹر سندیپ ماروا 27 ممالک میں کیس اسٹڈی، 40 سال سے میڈیا میں، 30 سالوں سے اسٹوڈیو کے کاروبار اور 27 برس سے تعلیم کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں۔ عالمی میڈیا، فلم، آرٹ اور ثقافت میں ان کی لامحدود خدمات ہیں۔
میڈیا اور تفریحی صنعت میں انھیں تحقیق اور جدید خیالات پر عمل کرنے پر سات مرتبہ ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں دنیا بھر میں میں 800 سے زائد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
60 ممالک میں ثقافتی نمائندہ کے طور پر مختلف خطاب اور لقب سے نوازے گئے ہیں، یہ ایک اور عالمی ریکارڈ ہے۔ 2021کیانتہائی متاثر کن شخصیت یعنی (2021 The Most Inspirational Personality of 2021) کا ایوارڈ معروف بزنس مین اور سماجی کارکن ایچ ای محمد العلی اور ابرہیمک بزنس سرکل کے صدر ایچ ای ڈاکٹر رافیل ناگل ابراہیمک نے شیخ جمعہ بن مکتوم جمعہ المکتوم کی سرپرستی میں دیا۔
ڈاکٹر سندیپ ماروا دنیا کے 145 ممالک کے 19000 میڈیا پیشہ ور افراد کے استاد ہیں۔ وہ اے اے ایف ٹی یونیورسٹی آف میڈیا اینڈ آرٹس کے بانی اور چانسلر ہیں۔