اردو

urdu

Sand Tribute To Journalist Kamal Khan: صحافی کمال خان کو سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک کا خراج عقیدت

By

Published : Jan 14, 2022, 9:41 PM IST

اپنے اس آرٹ کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے معروف سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک Sand Artist Sudarshan Patnaik نے لکھا کہ 'مجھے تجربہ کار اور نامور صحافی اور ایک عظیم انسان کمال خان جی کے انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔

صحافی کمال خان کو سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک کا اظہا تعزیت
صحافی کمال خان کو سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک کا اظہا تعزیت

اڈیشہ کے رہنے والے معروف سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک Sand Artist Sudarshan Patnaik نے این ڈی ٹی وی کے معروف صحافی کمال خان کو اپنے انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پوری بیچ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمال خان کی تصویر بنائی ہے Sand Tribute To Journalist Kamal Khan۔

صحافی کمال خان کو سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک کا اظہا تعزیت

اپنے اس آرٹ کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'مجھے تجربہ کار اور نامور صحافی اور ایک عظیم انسان کمال خان جی کے انتقال کے بارے میں سن کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے'۔

سدرشن پٹنایک کا خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ انداز لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے، سبھی لوگ سوشل میڈیا پر سدرشن پٹنایک کے بنائے گئے اس آرٹ کو شیئر کر رہے ہیں۔ سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنایک ہر موقع کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لوگ ان کے اس فن کو پسند بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ این ڈی ٹی وی کے معروف صحافی کمال خان کا لکھنؤ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ انہوں نے رات تک رپورٹنگ کی تھی۔ صبح سویرے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details