اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sanatan Dharma Education In AMU: اے ایم یو شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں اب 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی - اے ایم یو کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں سناتن دھرم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب سے مولانا مودودی کی کتابوں کو نکالنے کے بعد اب گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلباء کو 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی۔ 'Sanatana Dharma' to be taught to AMU students

اے ایم یو شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں اب 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی
اے ایم یو شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں اب 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی

By

Published : Aug 3, 2022, 7:48 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 9:40 PM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب سے مولانا مودودی کی کتابوں کو ہٹانے کے بعد اب نئے کورس کے تحت گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلباء کو 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی۔ سناتن دھرم کو پڑھائے جانے سے متعلق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر محمد اسماعیل نے کیمرے پر کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کردیا لیکن انہوں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ "کمپیریٹو ریلیجن کورس (comparative Religion course) شروع کیا جا رہا ہے جس میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کو سناتن دھرم کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہبکی تعلیم دی جائے گی۔" Now AMU teach sanatan dharam in islamic studies department

اے ایم یو شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں اب 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی

شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ذمہ داران نئے کورس (سناتن دھرم کورس) سے متعلق فی الحال واضح بیان دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایا کہ "اے ایم یو میں مختلف مذاہب کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یونیورسٹی کے شعبہ دینیات میں کمپیریٹو ریلیجن (comperetive Religion) کی تعلیم دی جاتی ہے اور اسی کی کڑی میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے بھی اسکی شروعات کی ہے اور پوسٹ گریجویشن (ایم اے) میں بھی کمپیریٹو ریلیجن (comperetive Religion) کی تعلیم دی جائے گی جس میں سناتن دھرم کے ساتھ دیگر مذاہب کی تعلیم دی جائے گی۔"

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بیرونی مسلم ممالک کے طلبہ و طالبات بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں یعنی اب بیرونی ممالک کے طلباء و طالبات کو بھی سناتن دھرم کو پڑھنا پڑیگا کیونکہ اے ایم یو پی آر او کے مطابق پوسٹ گریجویشن (ایم اے) میں اب سناتن دھرم کو بھی پڑھایا جائے گا۔

اے ایم یو شعبہ دینیات سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی طالبہ کہکشاں خان نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں سناتن دھرم کی تعلیم دیئے جانے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سوالات کئے کہ جب اے ایم یو کے شعبہ دینیات میں سناتن دھرم سمیت دیگر مذاہب کی تعلیم دی جاتی ہے تو پھر شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بھی سناتن دھرم کی تعلیم دینے کی کیا ضرورت ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ "صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس فیصلے پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔"

مزید پڑھیں:۔ Books of Maulana Maududi Removed from Curriculum: اے ایم یو نے مولانا مودودی کی کتابوں کو نصاب سے ہٹایا


واضح رہے کہ اے ایم یو کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے مولانا مودودی کی کتابوں اور مضامین کو نصاب سے ہٹا دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے بانی اور ممتاز عالم دین مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی کتابوں اور مضامین کو قابل اعتراض مانتے ہوئے کچھ لوگوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیز کے نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ معترضین کا دعویٰ ہے کہ ان کی کتابوں میں جہادی نظریات پیش کیے گئے ہیں۔ Maulana Maududi Books Removed from Curriculum

اس حوالے سے تعلیمی شعبے سے وابستہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی یونیورسٹیز میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی کی ان کتابوں پر پابندی لگائی جائے جس میں جہادی متن موجود ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں 22 لوگوں نے وزیراعظم نریندرمودی کوایک خط لکھ مطالبہ کیا کہ مالی اعانت والی یونیورسٹیز مثلاً علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد میں داخل نصاب مولانا مودودی کی کتابوں پر پابندی لگائی جائے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی کتابوں میں نفرت انگیز مواد موجود ہیں۔



Last Updated : Aug 3, 2022, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details