نئی دہلی: کنزیومر الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی سیمسنگ انڈیا اور نجی شعبے کے تیسرے بڑے بینک ایکسس بینک نے آج ایک خصوصی کو-برانڈڈ ویزا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔Samsung India, Axis Bank launch co-branded Credit Card
سیمسنگ ساؤتھ ویسٹ ایشیا کے صدر اور سی ای اوکین کانگ نے کہا، "سیمسنگ میں، ہم جدت کی طاقت کے ذریعے اپنے صارفین کی زندگیوں میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتے ہیں۔ سیمسنگ ایکسس بینک ویزا کریڈٹ کارڈ ہماری اگلی بڑی اختراع ہے جو خاص طور پر ہندوستان کے لیے ہے، جو ہمارے صارفین کے ذریعہ سیمسنگ کی مصنوعات کوخریدنے اور صنعت کے اہم فیچرز کے ذریعے خدمات پر کئے جانے والے خرچ کے طریقے کو بدل دے گا۔ ہم اپنے صارفین کے ہاتھوں میں کنٹرول رکھنے کی طاقت ڈال کر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیمسنگ ایکسس بینک کریڈٹ کارڈ کے ساتھ، صارفین کو سال بھرسیمسنگ کی تمام مصنوعات اور خدمات پر 10 فیصد کیش بیک ملے گا۔ صارفین سیمسنگ ایکسس بینک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 10 فیصد کیش بیک آفرای ایم آئی اوربغیر ای ایم آئی لین دین دونوں پر حاصل کرسکیں گے اوریہ آفر سیمسنگ کے موجودہ آفرس کے علاوہ دستیاب ہوگا۔ اس کریڈٹ کارڈ کو اس طرح سے ڈیزائن کیاگیا ہے تاکہ صارفین کو ان کے کارڈ کا استعمال کرکے سیمسنگ کی مصنوعات اور خدمات کو خریدنے پر انہیں ہر بار ریوارڈس مل سکیں۔ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن، ریفریجریٹرز، اے سی، واشنگ مشین جیسی مصنوعات کی خریداری پر یا سیمسنگ سروسز جیسے سروس سینٹر کی ادائیگی، سیمسنگ کیئر پلس موبائل پروٹیکشن پلانز اور توسیعی وارنٹی پر کئے جانے والے خرچ پرصارفین کو 10 فیصد کیش بیک ملے گا۔
مزید پڑھیں:Samsung Galaxy S22 Ultra: سیمسنگ گیلکسی ایس 22 الٹرا میں سپر کلیئر لینس
یواین آئی