نئی دہلی: مشہور سائنسدان سمیر وی کامت کو دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، نیز ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی آر ڈی او کے موجودہ چیئرمین جی ستیش ریڈی کو وزیر دفاع کا سائنسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
Samir V Kamat Appointed DRDO Chairman سمیر وی کامت ڈی آر ڈی او کے نئے چیئرمین مقرر - سمیر وی کامت ممتاز سائنسدان
ڈاکٹر سمیر وی کامت ایک ممتاز سائنسدان ہیں۔ وہ یکم جولائی 2017 سے ڈی آر ڈی او میں ڈائریکٹر جنرل نیول سسٹمز اینڈ میٹریلز (NS&M) کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کامت نے 1985 میں آئی آئی ٹی کھڑگپور سے میٹالرجیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ Samir V Kamat appointed DRDO Chairman

انہوں نے 1988 میں امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے میٹریل سائنس اور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور مواد کے مکینیکل رویے (mechanical behaviour of materials) میں تخصص کیا۔ ڈاکٹر کامت نے 1989 میں حیدرآباد میں ڈی آر ڈی او کے ڈی ایم آر ایل میں بطور سائنسدان 'سی' شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 2013 میں او ایس/ ایس سی 'ایچ' کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے 17 اگست 2015 کو لیبارٹری کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا۔