اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav And Azam Khan Resigned From Lok Sabha: اکھلیش یادو اور اعظم خان نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو Samajwadi Leader Akhilesh Yadav اور پارٹی کے مضبوط رہنما اعظم خان نے ایک غیر متوقع فیصلہ لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے رکن پارلیمان کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یعنی دونوں رہنما قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔ Akhilesh Yadav And Azam Khan Resigned From Lok Sabha

Akhilesh Yadav And Azam Khan Resigned From Lok Sabha: اکھلیش یادو اور اعظم خان نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا
Akhilesh Yadav And Azam Khan Resigned From Lok Sabha: اکھلیش یادو اور اعظم خان نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا

By

Published : Mar 22, 2022, 3:43 PM IST

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور اعظم خان نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفے سے سیاسی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ قبل ازیں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں لیڈران لوک سبھا کے رکن رہیں گے، اس لیے وہ اسمبلی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ وہیں یہ فیصلہ لینے کے بعد اعظم خان اور اکھلیش یادو کی جوڑی اسمبلی UP Politics میں موجود رہے گی۔

بتا دیں کہ یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections میں اکھلیش یادو نے مین پوری کی کرہل سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے انتخابات میں بی جے پی ایم پی اور مرکزی وزیر ایس پی ایس بگھیل کو شکست دی۔ اکھلیش 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ایس پی کے سینیئر لیڈر اعظم خان بھی رام پور سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں 10ویں بار رام پور صدر سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

ایم پی اعظم خان دو سال سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ جیل میں رہتے ہوئے وہ رام پور شہر سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ وہیں جب سماج وادی پارٹی نے پروٹیم اسپیکر کے طور پر اعظم خان کے نام کی سفارش کی تھی تب لوک سبھا سے ان کے استعفیٰ کی بحث تیز ہوگئی تھی۔ Azam Khan Resigned From Lok Sabha

اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ اکھلیش یادو اور اعظم خان لوک سبھا میں رہیں گے، کیونکہ وہاں پارٹی ممبران کی تعداد صرف پانچ ہے۔ اکھلیش اور اعظم خان کے استعفیٰ کے بعد ایس پی کے صرف تین ممبران ہی لوک سبھا میں رہ جائیں گے۔ تاہم ان دونوں رہنماؤں کے استعفیٰ کے بعد اعظم گڑھ اور رام پور میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ Samajwadi Party Politics On UP

بتایا جا رہا ہے کہ ہولی کے موقع پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کرہل کے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد ہی اکھلیش یادو نے کرہل نہ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا تھا۔ اکھلیش نے پارٹی کارکنان سے کہا تھا کہ وہ یوپی کی سیاست کرتے رہیں گے۔

تاہم دونوں لیڈروں کے لوک سبھا سے استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو لے کر کنفیوژن پیدا ہو گئی ہے۔ اب اگر اکھلیش یوپی اسمبلی میں بیٹھتے ہیں تو جسونت نگر سے ایم ایل اے شیو پال سنگھ یادو کی اپوزیشن لیڈر کی دعویداری ختم ہو جائےگی۔ دوسری جانب اعظم خان کے حامی بھی انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Akhilesh Yadav And Azam Khan Resigned From Lok Sabha

ABOUT THE AUTHOR

...view details