ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ شہر کے اسمبلی حلقہ (76) سے سماجوادی پارٹی Samajwadi party کے امیدوار ظفر عالم نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔
علیگڑھ شہر اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ظفرعالم نے پرچہ نامزدگی داخل کی ضلع علی گڑھ شہر کا اسمبلی نمبر (76) ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جس میں اس بار ابھی تک ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات UP Assembly Election کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے منسلک تین مسلم امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔
ان امیدواروں میں سابق رکن اسمبلی ظفر عالم (سماجوادی پارٹی)، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز (کانگریس پارٹی) اور رضیہ خان (بہوجن سماج وادی پارٹی) شامل ہیں۔
وہیں دوسری جانب موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی سے ہیں۔ اس بار بھی قیاس لگایا جا رہا ہے کہ مسلم ووٹز مسلم امیدواروں میں تقسیم ہونے کی صورت میں بی جے پی کامیابی ہو سکتی ہے۔
ظفر عالم معروف تالہ کمپنی لنک لاک Link Lock کے مالک ہیں۔ علی گڑھ شہر کے سابق رکن اسمبلی ظفر عالم نے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے میڈیا سے کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے، تو میں اس کا امیدوار ہوں اور عوام سے یہ وعدہ کرتا ہوں میرے اختیار میں جتنا ہوگا میں علاقے سے غریبی، مہنگائی، کسانوں کے مسائل، کاروباریوں کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کروں گا، لیکن جو مرکزی حکومت کے اختیار میں ہے وہ وہی کرے گی۔
مزید پڑھیں:Masood Akhtar on Akhilesh Yadav: رکن اسمبلی مسعود اختر کے ساتھ کھیل ہوگیا
ظفر عالم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے سالانہ سات لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، سات لاکھ نوکریاں دینے کے برعکس انہوں نے سالانہ سات لاکھ نوکریاں لے لیں، جس سے لوگ بے روزگار اور پریشان ہیں۔
موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کے سبب چھوٹے اور بڑے سارے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔