غازی پور: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو سماجی انصاف، مساوات کے لئے ذات پر مبنی مردم شماری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ذات پر مبنی مردم شماری کی تحریک کو مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔ سکرا زید پور ا گاؤں کے لٹاون گروپ آف انٹر کالج میں سابق وزیر آنجہانی کیلاش ناتھ یادو کی مورتی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد یادو نے کہا'سماجو ادیوں سے ہم لوگوں کو وراثت میں سماجوادی تحریک ملی ہے۔ جو سماج وادی تحریک ہمارے لیڈروں نے دیا ہے اور اسے آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔
نیتا جی ملائم سنگھ یادو، مرحوم کیلاش ناتھ یادو اور رام کرن دادا نے سماجو ادی نظریہ کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔' انہوں نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی کی ذات پر مبنی مردم شماری کی تحریک مزید تیزی سے آگے بڑھے گی۔ہم گاؤں۔ گاؤں جائیں گے اور لوگوں کو سمجھائیں گے۔ جن کی آبادی زیادہ ہے ان کا شمار ہونا ضروری ہے۔ ہمارا وعدہ تھا کہ ریاست میں سماجو ادی حکومت بننے پر تین مہینوں کے اندر ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست کو ترقی نہیں تنزلی کی جانب لے جارہی ہے۔ عوام کو دھوکہ دینے اور دکھاوے کے لئے صنعت کاروں سے ایم او یو کیا جارہا ہے۔ یہ حکومت ایسی ۔ایسی کمپنیوں سے ایم او یو کر رہی ہے جو ایک کمرے میں چل رہے ہیں۔ اب تو اضلاع میں ایم او یو کے لئے کاروباری تلاش کئے جارہے ہیں۔ یہ حکومت بڑے بڑے صنعت کاروں سے ایم او یو کررہی ہے۔ حکومت 20لاکھ کروڑ کے ایم او یو کا دعوی کررہی ہے اس سے پہلے انوسٹر سمٹ میں پانچ لاکھ کروڑ کا ایم او یو کا دعوی کیا تھا لیکن زمین پر کچھ نہیں اترا۔