ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ڈانس پلیئرز نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ماؤنٹ ایوریسٹ انٹرنیشنل ڈانس اسپورٹس چیمپئن شپ 2021 میں 4 گولڈ میڈل 3 سلور میڈل جیتے ہیں۔ ان میں سے چھ لڑکیوں نے تمغے جیت کر ضلع کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایسے میں گولڈ میڈل جیت کر ضلع واپس لوٹی سلونی تیآگی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سلونی تیاگی کے علاوہ ارپنا گوئل گولڈ میڈل، سرسٹی متل نے گولڈ میڈل اور شبہم تیاگی نے ویسٹرن ڈانس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ونیتا گوئل، انیرما کوشک، میسٹھی اگروال نے ملک کے لیے سلور میڈل حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی اترپردیش ڈانس ایسوسی ایشن کے صدر دیویندر ناگر ٹیکنیکل سیکریٹری اور اورگنایزر سیکرٹری سونیا رانا نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔