متنازعہ انگریزی مصنف سلمان رشدی پر امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ کیا گیا، وہ پروگرام سے خطاب کرنے ہی والے تھے کہ ان پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا، ان کا ناول The Satanic Verses تنازعات سے گِھرا رہا ہے۔ اس کے لیے انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔Salman Rushdie may lose an eye, on ventilator after being stabbed at New York event
بکر پرائز سے نوازے جانے والے متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر جمعہ کو چاقو سے حملہ کیا گیا۔
رشدی کو مغربی نیویارک میں چوٹاکوا انسٹی ٹیوشن میں لیکچر دینا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ لیکچر دیتے، ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر مصنف پر حملہ کردیا۔ 75 سالہ سلمان رشدی کوہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے پلیٹ فارم پر دھاوا بول دیا، اس نے رشدی پر چاقو سے حملہ کیا اور گھونسے مارے، اس حملے میں سلمان رشدی فرش پر گر گئے، ذرائع کے مطابق 'رشدی کو چاروں طرف سے لوگوں نے گھیر لیا تھا۔ ان کے سینے کو پمپ کیا جا رہا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ رشدی کے حملہ آور نے ان پر چاقو سے کم از کم 15 وار کیے تھے، یہ حملہ ان کی گردن پر کیا گیا، اسے گھونسے بھی مارے گئے۔ جس کی وجہ سے مصنف سٹیج سے گر گئے اور انہیں فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا۔ چھرا گھونپنے کے بعد وہ کئی گھنٹوں کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حملہ میں ان کی ایک آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے،رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ییل نے کہا کہ سلمان وینٹی لیٹر پر ہیں، وہ بول نہیں پارہے ہیں، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ خبر اچھی نہیں ہے، وہ اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوسکتے ہیں،انکے جگر پر بھی شدید چوٹ لگی ہے، سلمان کے علاوہ اسٹیج پر انٹرویو لینے والے شخص پر بھی حملہ آور نے جان لیوا حملہ کیا،ان کا علاج مقامی ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ ان کی فوری سرجری بھی ہوئی۔