اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سلمان خان کی فلم رادھے 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی - زی اسٹوڈیو

سلمان خان کی فلم رادھے 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم ایسے وقت ریلیز کی جارہی ہے جب عوام کورونا وائرس وبا سے شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ یہ فلم شیڈول کے مطابق 13 مئی کو تھیئٹرز میں ریلیز کی جائے گی جبکہ کئی پلیٹ فارمز پر بھی اس فلم کو دیکھا جاسکے گا۔

سلمان خان کی فلم رادھے سے ایک منظر
سلمان خان کی فلم رادھے سے ایک منظر

By

Published : Apr 21, 2021, 3:46 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے کی ریلیز مقررہ وقت پر 13 مئی کو عید کے روز ہو گی۔ اس فلم کی ریلیز میں کورونا وائرس کے سبب کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ اس فلم کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تجارت اور فلمی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دوسری مرتبہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ سے عوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ ایسے میں ان پابندیوں کا اثر فلمی صنعت پر بھی پڑا ہے لیکن سلمان خان نے مقررہ تاریخ پر ہی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کافی تاخیر کے بعد ایکشن سے بھر پور فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے پروڈیوسر سلمان خان اور زی اسٹوڈیو ہیں۔

زی اسٹوڈیو نے کہا کہ اس فلم کو ہائیبرڈ انداز میں ریلیز کیا جائے گا یعنی تھیئٹرز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

سلمان خان فلمز اور زی اسٹوڈیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ فلم ملک بھر کے تمام سنیما گھروں میں مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی۔ اگر وہاں کورونا وائرس پروٹوکول کے مطابق تھیئٹرز کھلے ہوں۔

سلمان خان فلمز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ''عید کا مکمل جشن! 'رادھے' آپ کے سب سے مطلوب بھائی جان کئی پلیٹ فارمز پر ریلیز کر رہے ہیں۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details