اجمیر _ گزشتہ رات درگاہ کے علاقے کے ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس دوران ہسٹری شیٹر سلمان چشتی اور پولیس افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد کئی سوالات پیدا ہو رئے ہے۔ ان کی گفتگو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ CO ajmer dargah and salman chishti video viral
جب سلمان چشتی کو گھر سے لایا جا رہا تھا تو پولیس اہلکار کو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر بیان دیا کہ تم نشے میں تھے تو تم ہے تو بچ جاؤ گے‘۔ اس گفتگو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سابق ریاستی وزیر تعلیم واسودیو دیونانی نے اس معاملے میں راجستھان حکومت پر خوشامد کی انتہا کا الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے۔ درگاہ تھانے کے ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کی گرفتاری کے وقت جب انہیں گھر سے تھانے لایا جا رہا تھا۔ اس دوران پولیس افسر نے سلمان چشتی سے پوچھا کہ آپ نے یہ بیان کس نشہ میں دیا ہے؟ پھر ایک پولیس والے نے کہا کہ وہ ابھی تک نشے میں ہے۔ اس پر پولیس افسر نے سلمان سے کہا کہ اگر وہ کہتا ہے کہ وہ نشے میں تھا تو بچ جائے گا۔
اس بارے میں سی او درگاہ سندیپ سرسوات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو درست ہے، لیکن اس میں بات ادھوری ہے۔ جس کے بارے میں ایشو بنایا جا رہا ہے۔ سرسوت نے کہا کہ مجھے سی او کے عہدے پر جوائن ہوئے 20 دن ہوچکے ہیں۔ میرا سلمان چشتی کو ریلیف دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بلکہ سلمان چشتی جن کی اشتعال انگیز ویڈیو ان کے نوٹس میں آئی تھی، اسی وقت ان کے خلاف تھانے میں سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔