اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملیے کشمیر کی جواں سال آرٹ ڈائریکٹر سے

ایک کہانی پردے پر کیسے پیش ہوگی، کردار کہاں کھڑے ہوں گے اور فلم کہاں شوٹ کی جانی چاہیے یہ آرٹ ڈائریکٹر کے اسٹوری بورڈ سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ یا یوں کہیں تو اسکرپٹ کو ویژول کی شکل آرٹ ڈائریکٹر ہی دیتا ہے۔

ملیئے کشمیر کے جواں سالہ آرٹ ڈائریکٹر سے
ملیئے کشمیر کے جواں سالہ آرٹ ڈائریکٹر سے

By

Published : Sep 16, 2021, 10:30 AM IST

Updated : Sep 16, 2021, 11:39 AM IST

ایک فلم جو آپ سنیما گھر یا اپنے گھر میں بیٹھ کر ٹیلیوژن پر دیکھتے ہیں۔ اس کے پیچھے کئی لوگوں کی محنت اور لگن ہوتی ہے۔ اداکاروں کو تو آپ فلم میں دیکھتے ہیں لیکن کچھ ہمیشہ پردے کے پیچھے کام کرتے ہیں اور اُن کے کام کی ایک الگ اہمیت ہوتی ہے۔ پردے کے پیچھے کام کرنے والے ہدایتکار، سکرپٹ رائٹر، کیمرہ مین اور لائٹنگ کریو کے علاوہ آرٹ ڈائریکٹر بھی ہوتے ہیں۔

وادی نے بوالی ووڈ کو متعدد معروف فیلمکار دیے ہیں اور ابھی بھی کئی اپنا نام کمانے کی جد و جہد میں مصروف ہیں۔ سرینگر شہر کی رہنے والی 21 برس کی صالحہ قریشی جو اپنے تین برس کے چھوٹے سے کیریئر میں چھ سے زائد میوزک ویڈیوز کے لیے اسٹوری بورڈ تیار کر چکی ہیں اور یہ ویڈیوز کافی مقبول بھی ہوئے ہیں۔

ملیے کشمیر کی جواں سالہ آرٹ ڈائریکٹر سے
صالحہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فن میں دلچسپی تھی۔ اسکیچ، ایبسٹریکٹ اور دیگر قسم کی پینٹنگ کرتی تھیں۔ پھر جب ایک پروڈکشن ہاؤس سے آفر ملا تو انہوں نے انکار نہیں کیا۔ اب تک وادی کے کئی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

صالحہ نے جھوم، رحم کرے، گردش، بالیارو کے علاوہ سا رے گا ما میوزک کے لیے رنگ لگائے البم کو اپنے فن سے نکھارا ہے۔ اگرچہ اُن کو بالی ووڈ میں کام کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اُن کو جہاں فن لے جائے گا وہ وہاں جائیں گی۔"

صالحہ کا کہنا ہے کہ اُن کے والدین نے ہمیشہ اُن کی حمایت کی ہے جس وجہ سے وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا والدین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بولا کہ فائن آرٹس میں تعلیم حاصل کرو۔ میں کسی سے متاثر نہیں ہوئی ہوں بس اپنے شوق کو آگے بڑا رہی ہوں۔'

ایک کہانی پردے پر کیسے پیش ہوگی، کردار کہاں کھڑے ہونگے اور فلم کہاں شوٹ کی جانی چاہیے یہ آرٹ ڈائریکٹر کے اسٹوری بورڈ سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ یا یوں کہیں تو اسکرپٹ کو ویژول کی شکل آرٹ ڈائریکٹر ہی دیتا ہے۔ اگرچہ آرٹ ڈائریکٹر کا کام سب سے اہم ہوتا ہے تاہم پھر بھی ان کو وہ مقبولیت نہیں ملتی جس کے یہ اصل حقدار ہیں۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details