اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی ہسپتال میں جنسی زیادتی کی متاثرہ کی موت، ملزم گرفتار - راجہ واڑی ہسپتال میں علاج کے دوران موت

ممبئی میں جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون کی آج راجہ واڑی ہسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ واردات کے چند گھنٹوں کے درمیان 45 سالہ ملزم موہن چوہان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ممبئی ہسپتال میں جنسی زیادتی کی متاثرہ کی موت، ملزم گرفتار
ممبئی ہسپتال میں جنسی زیادتی کی متاثرہ کی موت، ملزم گرفتار

By

Published : Sep 11, 2021, 4:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ساکی ناکہ علاقہ میں گزشتہ روز پیش آئے جنسی زیادتی معاملے کی متاثرہ کی آج علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ہے۔لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد اس پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔متاثرہ کو ممبئی کے راجہ واڈی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروایا گیا تھا، لیکن آج زخموں کی تاب نہ لینے کی وجہ سے متاثرہ کی موت ہوگئی۔اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لڑکی کے ساتھ پہلے جنسی زیادتی کی گئی اور پھر متاثرہ کو ٹیمپو کے اندر بیٹھا کر اس پر حملہ کیا گیا۔یہ واقعہ سنہ 2012 میں پیش آئے 'نربھیا' معاملے کے جیسا ہے۔

جانچ افسرنے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو جمعہ کی علی الصبح ایک فون کال موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ ایک شخص خیرانی روڈ پر ایک عورت کو زدوکوب کر رہا ہے۔ افسر نے بتایا کہ خاتون کا سراغ لگانے کے لیے پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ خون میں لت پت خاتون کو میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام راجہ واڑی اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کی شرم گاہ میں لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ممبئی ہسپتال میں جنسی زیادتی کی متاثرہ کی موت، ملزم گرفتار

یہ واقعہ سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر پیش آیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ گاڑی کے اندر خون کے داغ بھی ملے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی شرم گاہ میں لوہے کی راڈ سے حملہ کیے جانے کی وجہ سے خاتون کی حالت بہت ہی نازک تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر 45 سالہ ملزم موہن چوہان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی جانچ کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ریپ اور قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن متاثرہ کی موت ہوجانے کے بعد اب یہ دفعات قتل کی دفعات میں تبدیل ہو جائیگی

مزید پڑھیں:جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف دلانے کا مطالبہ




واضح رہے کہ دسمبر 2012 میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک لڑکی کے ساتھ چلتی بس کے اندر وحشیانہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور بعد میں اس پر حملہ کیا گیا۔ جسے بعد میں 'نربھیا' کہا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ پھیل گیا۔ کئی دنوں تک زندگی کی جدوجہد کے بعد متاثرہ نے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details