ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے بی جے پی رہنما دیپک جین نے بدھ کو دو سینماہال بک کرائے اور سینکڑوں 'سادھوؤں' کے ساتھ فلم 'دی کشمیر فائلز' دیکھی۔ اس موقع پر سنتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ انہیں وادیٔ کشمیر میں زمین الاٹ کی جائے تاکہ وہ وہاں ویدک روایات کو دوبارہ قائم کر سکیں۔ Saints Watched the Movie The Kashmir Files
فلم دیکھنے والے مہامنڈلیشور رادھے رادھے بابا نے کہا کہ "کشمیر بھگوان کشیپ اور بھگوان شنکر اچاریہ کی عبادت گاہ کی سرزمین ہے۔ ویدک زمانے میں کشمیر کو پنڈتوں کے نام سے جانا جاتا تھا۔ آج ہم تمام سنتوں، مہامنڈلیشور اور بٹوک اس فلم کو دیکھنے آئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ویدک روایات کو تباہ کرنے کے لیے گھناؤنے جرائم کیے گئے اور کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ نئی نسل کو ان حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔"