اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھنگہ: سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب حاصل کی - تعلیمی میدان

سیف الرحمن نے کہا کہ ملک میں کئ طرح کے ادارے ہیں جو مسلم نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے، مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس بار بہار پبلک سروس کمیشن میں اچھی تعداد میں مسلم طلباء بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب حاصل کی
سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب حاصل کی

By

Published : Oct 10, 2021, 9:13 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے کیوٹی بلاک حلقہ کے بارہ سمیلا گاؤں کے رہائشی عبدالمبین کے ہونہار فرزند سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن کے 65ویں کے جواینٹ مقابلہ جاتی امتحان میں ملکی اور ریاستی سطح پر 191واں مقام حاصل کیا ہے۔

سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب حاصل کی

ان کی اس کامیابی سے گاؤں والے کافی خوش ہیں کہ سیف الرحمن نے پورے ملک میں گاؤں کا نام روشن کیا ہے، یہ اس گاؤں کے واحد نوجوان ہیں جنہوں نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب ہونے کا فخر حاصل کیا ہے۔ سیف الرحمان کو بہار حکومت کے ایجوکیشن سروس میں پوسٹنگ ملے گی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو سچر رپورٹ پرھنا چاہیے، ابھی ماحول سازگار ہے ان کو لگن اور محنت سے تیاری کرکے اس سروس میں آنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں کئ طرح کے ادارے ہیں جو مسلم نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے، مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس بار بہار پبلک سروس کمیشن میں اچھی تعداد میں مسلم طلباء بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔پٹنہ: اسمبلی میں سیکشن آفیسر بننے والی رشدہ رحمن سے خصوصی ملاقات

سیف الرحمن کے والد جھارکھنڈ پولس سروس سے انسپکٹر کے پوسٹ سے رٹائرڈ ہیں، انہوں نے کوچنگ کے علاوہ ذاتی مطالعہ پر بھی توجہ دی۔ وہیں ابھی بھی بہار پبلک سروس کمیشن کے 66ویں جوائنٹ امتحان میں مینس نکال چکے ہیں اور انٹرویو کی تیاری کر رہے ہیں، ساتھ ہی یو پی ایس سی کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details