سچن تندولکر نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ وہ ابھی ہوم قرنطینہ میں ہیں اور اس مہلک وبا سے بچنے کے لیے تمام پروٹوکول اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔
سچن تندولکر کورونا سے متاثر - خاندان کے تمام افراد منفی
معروف کرکٹر سچن تندولکر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی۔ تندولکر ہوم قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سچن تندولکر کورونا سے متاثر
تندولکر کے مثبت پائے جانے کے بعد ان کے گھر کے تمام ارکان نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا، جس میں ان کے خاندان کے تمام افراد منفی پائے گئے۔