اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سب کا ساتھ، سب کا وکاس،سب کا وشواس' بھگوان وٹھل کے قابل رسائی دربار کے جذبے سے متاثر' - بھگوان وٹھل کے قابل رسائی دربار کے جذبے

وزیراعظم نریندر مودی نے 'سب کا ساتھ ،سب کا وکاس' کے اپنے منتر کو سب کے لئے احترام کے جذبے کی بھارت کی سنت روایت سے متاثر بتایا ہے اور کہا کہ یہی جذبہ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے تحریک دیتا ہے۔

'سب کا ساتھ، سب کا وکاس،سب کا وشواس' بھگوان وٹھل کے قابل رسائی دربار کے جذبے سے متاثر'
'سب کا ساتھ، سب کا وکاس،سب کا وشواس' بھگوان وٹھل کے قابل رسائی دربار کے جذبے سے متاثر'

By

Published : Nov 8, 2021, 10:43 PM IST

وزیر اعظم مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پنڈھرپور تیرتھ استھل پر شری سنت گیانیشور مہاراج پالکی روڈ اور سنت تکارام مہاراج پالکی روڈ کا خراج عقیدت کیا۔ یہاں بھگوان کی وشنو وٹھل روپ میں آرادھنا کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر ویڈیو کے ذریعہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،'بھگوان وٹھل کا دربار ہر کسی کے لئے یکساں طورپر کھلا ہے اور جب میں سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کہتا ہوں،تو اس کے پیچھے بھی تو یہی جذبہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ پنڈھرپور میں الگ الگ راستوں پر چلنے والی پالکی یاتراؤں کی منزل ایک ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے 'یہ بھارت کی اس ابدی تعلیم کی علامت جو ہمارے ایمان کو پابند نہیں کرتی بلکہ آزاد کرتی ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ راستے مختلف ہو سکتے ہیں، طریقے اور نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ہمارا مقصد ایک ہے۔'

پی ایم مودی نے کہا، 'آخر میں تمام فرقے 'بھگوت پنتھ' ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ پنڈھرپور کی خدمت کو شری نارائن ہری کی خدمت سمجھتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ وہ سرزمین ہے جس کے بارے میں سنت نام دیو جی مہاراج نے کہا ہے کہ پنڈھرپور تب سے ہے جب سے دنیا بھی نہیں بنی۔'

انہوں نے کہا کہ وہ پنڈھرپور کو ملک کے سب سے صاف ستھرے اور خوبصورت تیرتھ استھلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس کے لئے انہوں نے عوامی حصہ داری کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:تری پورہ پولیس یو اے پی اے کا غلط استعمال کررہی ہے: ڈاکٹر ظفرالاسلام

وزیراعظم نے کہا، 'میں مستقبل میں پنڈھرپور کو بھارت کے سب سے صاف ستھرے تیرتھ استھلوں میں دیکھنا چاہتاہوں۔'

یہ کام بھی عوامی حصہ داری سے ہی ہوگا۔جب مقامی لوگ صاف صفائی کی تحریک کی قیادت اپنے ہاتھ میں لیں گے،تبھی ہم اس خواب کو پورا کر پائیں گے۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details