اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jaishankar In Addis Ababa ایس جے شنکر نے ایتھوپیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی - وزیر خارجہ دیمک میکونن حسن سے ملاقات

ایس جے شنکر ایتھوپیا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیمک میکونن حسن سے ملاقات کی۔ قبل ازیں وہ یوگنڈا بھی گئے تھے۔ انہوں نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 13, 2023, 3:11 PM IST

ادیس ابابا: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایتھوپیا کے دارالحکومت کے مختصر دورے کے دوران جمعرات کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیمیک میکونن حسن سے بات چیت کی۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ایتھوپیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی اچھی ملاقات ہوئی، جس کے دوران انہوں نے کثیر جہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ادیس ابابا کے مختصر دورے کے دوران مسٹر دیمیک حسن سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے افریقی یونین اور اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں بھی خیالات کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے دو ملکوں کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے پر موزمبیق جاتے ہوئے ادیس ابابا میں ایک اسٹاپ اوور کیا۔

اس سے پہلے وہ یوگنڈا گئے تھے۔ انہوں نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ملنے والے پرتپاک استقبال سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگنڈا میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان-یوگنڈا تعلقات میں شراکت ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ گاندھی جی کی راکھ کو دریائے نیل میں وسرجن کیا گیا ہے جو کہ ان کے پیغام کی آفاقیت اور افریقہ کے ساتھ ان کے گہرے اور مستقل تعلق کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details