بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے پیش نظر جموں کشمیر بی جے پی کے یو ٹی صدر رویندر رینا نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ پانچ اکتوبر 2022 کو وزیر داخلہ امت شاہ بارہمولہ میں ایک میگا ریلی کرنے والے ہے۔ اسی سلسلے میں رویندر رینا اور بارہمولہ سے وابسطہ بی جے پی کے سینئر لیڈران نے صورتحال کا جائزہ لیا۔Arrangements For Amit Shah's Rally
اس موقع پر رویندر رینا نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں بارہمولہ میں ایک جشن ہونے والا ہے اور لوگ ہمارے ساتھ کافی تعداد میں جڑنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں کافی خوشی ہے اور وہ اس میگا ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ سے لوگ اس ریلی میں شرکت کریں گے۔